52

زیر تعمیربھکھی شریف چدھڑ کالونی تا کٹھیالہ شیخاں روڈ ،سست روی ،ناقص میٹریل،نامناسب لیولنگ، غیرمعیاری کمپیکشن کی وجہ سے تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار


کروڑوں روپے کی کثیر لاگت سے زیر تعمیربھکھی شریف چدھڑ کالونی تا کٹھیالہ شیخاں روڈ ،سست روی ،ناقص میٹریل،نامناسب لیولنگ، غیرمعیاری کمپیکشن کی وجہ سے تکمیل سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ٹھیکیدار اپنی من مانیاں کرنے لگا،محکمہ ہائی وے کے افسران کی مبینہ خاموشی ایک سوالیہ نشان بن گئی ،مقامی آبادیوں کے لوگ سراپا احتجاج محکمہ کے اعلیٰ حکام ،ڈی سی منڈی بہاؤالدین اور ایم پی اے سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
منڈی بہاؤالدین(بیوروچیف) ۔تفصیلات کے مطابق بھیکھی شریف کی چدھڑ کالونی سے کٹھیالہ شیخاں مین روڈ تک زیر تعمیر سڑک میں مبینہ طور پر محکمہ ہائی وے کے افسران اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے ناقص میٹریل کے استعمال کا سلسلہ جاری ،سڑک کا نامناسب لیول ہونے اور اس کی غیر معیاری کمپیکشن کی وجہ سے زیر تعمیر سڑک کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے عوام کو آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے 10کلومیٹر لمبی اس روڈ میں بنائی جانے والی پلیوں کی تعداد بھی مشکوک ہوگئی ہے بعض جگہوں پر سابقہ تعمیر شدہ پلیوں کی جگہ نئی نہیں بنائی گئیں اس کے سڑک کی تعمیر سست روی کا شکار ہے یہاں میٹریل مکسنگ کا فرسودہ طریقہ استعمال کیا گیا ہے جدید مشینری کہیں نظر نہیں آتی سڑک کے گرد مٹی کی بھرائی کاکام بھی معیاری نہیں ہے اس کی وجہ سے اس سڑک سے بظاہر مستفیض ہونے والے عوام بھی سراپا احتجاج ہیں انہوں نے خاص طور پر مقامی ایم پی اے سید محمد محفوظ مشہدی سے مطالبہ کیا ہے اگر انہوں نے اپنی بھرکاوشوں سے کروڑوں روپے کا فنڈ اس مد میں دیا ہے تو برائے مہربانی اس کی ذاتی طور پر مانٹرنگ کریں اور ناقص تعمیر کا نوٹس لیں انہوں نے محکمہ ہائی وے پنجاب کے اعلیٰ حکام اور ڈی سی منڈی بہاؤالدین سے بھی اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں