26

سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی۔ کسی کو ان کی جائیدادوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جا سکتی

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی۔ کسی کو ان کی جائیدادوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ڈسٹرکٹ اوور سیز کمیٹی کے اجلاس میں سائلین کی شکایات کی سماعت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نبٹایا جا رہا ہے۔ اوور سیز کمیٹی اس حوالے سے ایک مؤثر فورم ثابت ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان میں ان کے مفادات کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔اس فورم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام محکمے جانفشانی سے کام کریں ۔ حافظ شوکت علی نے تمام ضلعی محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کوئی شکایت موصول ہوتے ہی اوورسیز کمیٹی میں جواب جمع کرائیں۔جن شکایات کا ازالہ ہو جاتا ہے ان کی رپورٹ اوورسیز کمیشن کو فوری بھجوائی جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبد الشکور، اسسٹنٹ کمشنرز شبیر حسین چیمہ، آصف چوہان، افتخارحسین بلوچ نے شرکت کی۔کمیٹی کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے بریفنگ دی۔عاطف وڑائچ نے اٹلی ،انگلینڈ ، سعودی عرب، جرمنی ، امریکہ، فرانس ،یونان، ساؤتھ افریقہ، سویڈن، سپین سمیت متحدہ عرب امارات کی 19درخواستیں کارروائی کیلئے پیش کیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ضروری ہدایات جاری کیں۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں