30

ریسکیو 1122کے زیر اہتمام آفات کے عالمی دن کے حوالہ سے ریسکیو آفیسر آگاہی سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی کی ہدایت پر ریسکیو1122 کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز منڈی بہاؤالدین اور سپیرئیر کالج پھالیہ روڈ میں قدرتی آفات کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر عمران خان، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج میاں محمد اکرم، وائس پرنسپل عنصر وڑائچ ، پرنسپل سپیرئیر کالج حفیظ احمد ،سٹیشن کوارڈینیٹر سہیل خان، ایڈمن آفیسر زیشان اﷲ، کنٹرول روم انچارج امین ندیم، لیکچررز، ریسکیو پی آر او عاطف رفیق ،طلباء و طالبات کے علاوہ والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار کے بعد مختلف طرح کے مظاہرے کئے گئے ۔ جن میں بم دھماکہ(بلاسٹ) کی صورت میں لوگوں کو مدد پہنچانا، آگ کی صورت میں بر وقت کارروائی اور زخمی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عملی مظہرہ بھی کیا گیا۔ ان مظاہروں کے بعد قدرتی آفات سے متعلق اور پاکستان میں ہونے والی تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہی اور ورکشاپ کا اہتمام بھی کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے طلباء وطالبات کو سانحات اور حادثات سے متعلق بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین ہونے والے حادثات سے متعلق تصاویر کی نمائش کی گئی جس کو خوب سراہا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق آگاہی قت کی اہم ضرورت ہے اور اسی کی بدولت ہم ایک محفوظ پاکستان اور محفوظ معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔سیمینار کے اختتام پر واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان نے کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں