43

دامن خضر پارک کے قریب دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کا کام دسمبر 2017کے پہلے ہفتہ میں شروع ہو جائے گا، ناصر بوسال

سیاست عوامی خدمت کیلئے کرتے ہیں میری چار سالہ ممبر شپ کا ریکارڈ دیکھ لیں کبھی جھوٹا وعدہ نہیں کیا ، دامن خضر پارک کے قریب دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کا کام دسمبر 2017کے پہلے ہفتہ میں شروع ہو جائے گا ،
ملک وال(نامہ نگار) ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے معاون خصوصی ناصر اقبال بوسال نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی چھوڑ کر بوسال گروپ میں شمولیت کرنے والے سابق سٹی ناظم ملک عبدالرشید ٹھیکیدار کی طرف سے منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹبلیشمنٹ ناصر اقبال بوسال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 109میں پنجاب بھر کے تمام حلقوں سے زیادہ ترقیاتی کام ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ میں پہلے منصوبہ پر کام شروع کرواتا ہوں اور اس کے بعد اس کا افتتاح کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور حکومت کے ارکان اسمبلی نے حلقہ کی عوام کو نظر انداز کیا جس پر عوام نے انہیں 2013کے الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے انتقام لیا انہوں نے کہا کہ دریائے جہلم پر پل دامن خضر پارک ملک وال کے قریب بنے گا جس پر متعلقہ ادارے کام کر رہے ہیں اس موقت نندی پور میں پل کے ماڈل پر انجینئرز کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی کئی صدور ، وزرائے اعظم اور وزرا نے اس پل کے افتتاح کئے لیکن لیکن بدقسمتی سے آج تک نہیں بن سکا تاہم ان شاء اﷲ دسمبر کے پہلے ہفتہ میں پل کا تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کے دیرینہ ساتھی سابق سٹی ناظم ملک عبدالرشید ٹھیکیدار نے بوسال گروپ میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ناصر اقبال بوسال صحیح معنوں میں حلقہ این اے 109کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں ان کا عوامی خدمت کا جذبہ دیکھ کر ان کے گروپ میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور 2018کے الیکشن میں ناصر بوسال کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے۔تقریب سے فرحان گوندل، ڈاکٹر محمد صادق اور دیگر نے خطاب کیا جبکہ چیئرمین ضلع کونسل غلام حسین بوسال، ن لیگ کے تحصیل صدر راؤ محمد طارق ، چیئرمین میونسپل کمیٹی قدیرالحسن شاہ، ن لیگ کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری خرم مشتاق، سٹی صدر راجہ سلطان ظفر ، سینئر نائب صدر میاں مشتاق احمد، چیئرمین یو سی واڑہ عالم شاہ چوہدری محمد اختر، چیئرمین یو سی ساہنا احمد بخش ذیلدار سمیت سینکڑوں افراد نے جلسہ میں شرکت کی۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں