54

کم عمر ڈرائیور، بغیر نمبر پلیٹ، رجسٹریشن و بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس، ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، اوور سپیڈ،ون ویلنگ، موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس کی سخت کاروائی

منڈی بہاؤالدین ایم بی ڈین نیوز ( ایم بی ڈین نیوز )ڈی ایس پی ٹریفک پولیس منڈی بہاؤالدین مسرت عباس کی ہدایت پر انسپکٹر پرویز اقبال گوندل کی سر براہی میں ضلع میں کم عمر ڈرائیورز، بغیر نمبر پلیٹ، بغیر رجسٹریشن اور بغیر روٹ پرمٹ گاڑیوں، بغیر ڈرائیونگ لائسنس، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، اوور سپیڈ،ون ویلنگ کرنیوالوں اور موٹر سائیکل پر تین سواروں کے خلاف ٹریفک پولیس سخت کاروائی کر رہی ہے۔تمام چالان کنندگان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ یہ لوگ اپنی جانوں کے ساتھ ساتھ دوسرے لوگوں کی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بنتے ہیں۔ اس سلسلے میں انچارج ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس منظور حسن نے شہریوں میں ٹریفک قوانین کے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لئے شہر کے مختلف کالجزاور سکولز جن میں سپرئیر کالج، گورنمنٹ ہائی سکول سوہاوہ اور غزالی ماڈل ہائی سکول میں لیکچرز دئیے۔ اس کے علاوہ مختلف ٹرانسپورٹ اڈہ جات اور ٹیکسی سٹینڈ پر ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین /روڈ سیفٹی، ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے متعلق خصوصی آگاہی اور حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے لیکچرز دئیے۔ اپنے لیکچرز میں انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیورز گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے بعد گاڑی کو سڑک پر لائیں تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔ گاڑی ڈرائیو کرتے وقت اور پیدل چلتے وقت اپنے اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھیں۔ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور حادثات سے بچاؤ کیلئے کی جانیوالی کوششوں میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اپنے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں تا کہ حادثات میں نمایاں کمی ہو۔ڈینگی وائرس سے متعلق اپنے لیکچر ز میں انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں،گلیوں اور محلوں کو صاف ستھرا رکھیں اور کہیں پر بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔گھروں میں اپنی ماؤں بہنوں کو ڈینگی وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں۔ احتیاطی تدابیر سے ہی ہم ڈینگی وائرس پر قابو پا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس میں روڈ سیفٹی اور ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بارے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جارہے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں