128

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکوال کی طالبات اور ٹیچرزکو روزانہ گلی میں کھڑے گندے پانی سے گزر کر سکول آنے جانے میں مشکلات

ملک وال(نامہ نگار)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکوال کی طالبات اور ٹیچرزکو روزانہ گلی میں کھڑے گندے پانی سے گزر کر سکول آنا جانا پڑ رہاہے جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں کا چیئرمین میونسپل کمیٹی قدیر الحسن شاہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ملکوال کی طالبات اور ٹیچرز سمیت دیگر سٹاف کو روزانہ گلی میں کھڑے گندے پانی اور کیچڑ سے گزر کر سکول آنا جانا پڑتا ہے جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہریوں نے چیئرمین میونسپل کمیٹی قدیرالحسن شاہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر چیئرمین میونسپل کمیٹی قدیر الحسن شاہ نے بتایا کہ گلی کی نالیوں کی صفائی کرانے کے لئے سینٹری انسپکٹر کو ہدائت دے دی ہے فوری مسلہ حل ہوجائے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں