79

پٹرولنگ پولیس کی چک نمبر 28کے قریب کاروائی، منشیات سے بھرا ٹرک پکڑ لیا، مالیت لاکھوں روپے ہے، ملزمان فرار

پٹرولنگ پولیس کی چک نمبر 28کے قریب کاروائی ، منشیات سے بھرا ٹرک پکڑ لیا ، مالیت لاکھوں روپے ہے ، ملزمان فرار ہو گئے ، پولیس ذرائع۔ملزمان کا فرار ہونا پولیس کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ذرائع۔
ملک وال(نامہ نگار) پٹرولنگ پولیس ہیڈ فقیریاں نے ایک ٹرک کو مشکوک جانتے ہوئے اس کا تعاقب کیا اور چک نمبر 28کے قریب اسے پکڑ لیا ، ٹرک کی تلاشی لی گئی تو اس میں 70من منشیات کے ساتھ 55بورے بھنگ کے تھے منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے پٹرولنگ پولیس نے ٹرک قبضہ میں لے کر تھانہ میانہ گوندل پولیس کے حوالے کر دیا جہاں پولیس کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تاہم حیران کن طور پر ٹرک ڈرائیور اور اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مک مکا کر کے چھوڑ دیا گیا ہے تاہم رابطہ کرنے پر پولیس نے الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے جب دیکھا کہ ان کا تعاقب کیا جا رہا ہے تو وہ چک نمر 28کے قریب ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں