111

سیم نالہ سے جواں سالہ دوشیزہ کی نعش برآمد ،20دن پرانی نعش کی شناخت نہ ہو سکی

پھالیہ(بیوروچیف) پھالیہ کے نواحی موضع جانوچک خورد کے قریب سیم نالہ پل کے نیچے سے جواں سالہ دوشیزہ کی تقریباً 20دن پرانی ناقابل شناخت نعش برآمد ہوئی ہے جوکیچڑ میں مسلسل پڑی رہنے کی وجہ سے انتہائی تعفن زدہ تھی،مقامی لوگوں کی اطلاع پر تھانہ پاہڑیانوالی پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کردیا اور ضروری کارروائی کے بعد یونین کونسل چک جانو کلاں کے عملہ نے نعش کو مقامی قبرستان میں امانتاً سپردخاک کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سیم نالہ سے جواں سالہ دوشیزہ کی نعش برآمد ،20دن پرانی نعش کی شناخت نہ ہو سکی” ایک تبصرہ

  1. السلام علیکم ۔ جناب یا تو آپ کو پتہ نہیں چلا یا سنسنی کی خاطر ایسا کیا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ لعش جو جانو چک سیم نالہ سے ملی تھی 11 ستمبر کو ملی تھانہ پھالیہ کے سب انسپکٹر سید غلام رضا نے اس کی فوٹو اسی وقت فیس بک پر دی تو چک مٹھا کے لوگ آ گیے جنہوں نے پہچان لیا کہ یہ عورت ھماری ماں ھے ۔۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں