42

گجرات چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں مقامی بزنس مین قمر خان نے ساتھیوں سمیت فرینڈز گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا

ملک وال(نامہ نگار) گجرات چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی الیکشن مہم تیز ہو گئی اس سلسلہ میں گزشتہ روز فرینڈز گروپ کے امیدواروں رضوان دلدار چوہدری ،شیخ اشفاق ، عمران کمبوہ نے ضلع منڈی بہاؤالدین سے فرینڈز گروپ کے صدر حاجی عمران اسلم کی قیادت میں ملک وال کے معروف بزنس مین اور میونسپل کمیٹی کے ممبر قمر خان کے پبلک سیکریٹریٹ پر ان سے ملاقات کی ۔ فرینڈز گروپ کی طرف سے امیدوار برائے صدر رضوان دلدار چوہدری، جنرل سیکرٹری ثنا ء اﷲ بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری محمد فراز،ایسوسی ایٹ کلاس کے امیدوراوں شیخ اشفاق ، عمران کمبوہ، صغیر حسین، شفیق الرحمن بٹ، عبدالرحمن ، مہر رشیداور قاسم علی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر مقامی بزنس مین قمر خان نے کہا کہ وہ اور ان کے ساتھی پہلے گجرات چیمبرز اینڈ انڈسٹری کے الیکشن میں شاہین گروپ کو سپورٹ کرتے تھے تاہم اس مرتبہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرینڈز گروپ کی حمایت کریں گے قمر خان نے کہا کہ وہ جلد ہی ملک وال سے گجرات چیمبرز کے ممبران بلال نیازی، رانا اختر، کلیم قریشی، رانا سلیم ، شیخ تنویر، محمد شکیل اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یہاں اجتماع کریں کریں گے جس میں فرینڈز گروپ کے امیدواروں کو بھی دعوت دی جائے گی اور پھر اس اجتماع میں باقاعدہ حمایت کا اعلان کریں گے اس موقع گجرات چیمبر کے امیدوار برائے صدر رضوان دلدار چوہدری اور حاجی عمران اسلم نے کہا کہ اگر اس مرتبہ ممبران نے فرینڈز گروپ کو منتخب کیا تو آئندہ الیکشن سے قبل منڈی بہاؤالدین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام ہر صورت میں کریں گے انہوں نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین میں اب اتنے ممبران موجود ہیں کہ یہاں الگ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جائے لیکن چن عناصر جو کئی سال سے گجرات چیمبرز پر براجمان ہیں منڈی بہاؤالدین کے تاجروں کو ان کا یہ حق نہیں دیں گے رضوان دلدار چوہدری نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قیام سے یہاں انڈسٹری کو فروغ حاصل ہو گا تاجروں کو اپنے کاروبار کیلئے بہت ساری سرکاری سہولتیں حاصل ہوں گی ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں