56

محلہ اسلامی کے مکینوں نے سیوریج نالہ کا پل اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کر لیا

ملک وال(نامہ نگار) محلہ اسلامی میں سیوریج نالہ کا پل کئی ماہ سے ٹوٹا ہوا تھا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا جبکہ بارش کے دنوں میں کئی افراد اس ٹوٹے پل کی وجہ سے نالہ میں گر کر زخمی ہو گئے نیز گاڑیوں کو بھی یہاں سے گذارنا مشکل ہو چکا تھا ۔ محلہ کے مکینوں نے میونسپل کمیٹی کی طرف سے پل کی تعمیر کئے جانے کا انتظار کرنے کی بجائے خود ہی اپنی مدد آپ کے تحت پل تعمیر کر لیا علاقہ کے سماجی کارکن حاجی ذوالفقار حسین نے پل کی تعمیر میں خصوصی تعاون کیا جس پر اہل علاقہ نے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں