32

روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاوالدین راولپنڈی جماعت اسلامی کی ریلی میں شمولیت کیلئے سینکڑوں افراد کی شرکت کیلئے روانہ ہوئے

پھالیہ(بیوروچیف)روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے خلاف جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاوالدین راولپنڈی جماعت اسلامی کی ریلی میں شمولیت کیلئے سینکڑوں افراد کی شرکت کیلئے روانہ ہوئے۔برما میں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم پرمسلمہ امہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،جہاد سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب بن رہی ہے ان خیالات کا اظہارنائب امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاؤالدین محمد شریف بھٹی نے دوران سفرشرکاسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں حکومت کرنے والا مسلمان آج قرآن اور جہاد سے دوری کی وجہ سے ذلیل و خوار ہورہا ہے،یہود ہنود پوری دلجمعی کے ساتھ مسلم امہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ہمارے مسلم حکمران دنیاوی مفادات کی خاطر سب کچھ جانتے ہوئے بھی ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں آج برما میں ہونے والے معصوم بچوں مظالم اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات سے بھی مسلم حکمرانوں کے ضمیر نہیں جاگ رہے جو کہ نفاق کاباعث بن رہے ہیں، برمی مسلمانوں پر مظالم پر جو آواز ترکی کے صدر طیب اردگان نے بلند کی ہے وہ قابل ستائش ہے ہم ایٹمی قوت ہوتے ہوئے بھی اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے کچھ بھی کرنے سے بے بس ہیں حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پرہمیں خود کھڑا ہوکر ایک فورس تیار کرنے پڑے گی جو کسی بھی مسلمان پر مظالم کے خلاف برسرپیکار ہوگی۔دیگر مقررین میں انور بھٹی،حافظ گلزار احمد،محمد یوسف بٹ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں