41

جب بھی میاں نواز شریف کی حکومت بنی تو میاں صاحب ملک کی ترقی کی بجائے اپنے ذاتی کاروبار کو ترقی دینیمیں ہی مصروف رہے

ملک وال(نامہ نگار) میاں بردران کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے جب بھی میاں نواز شریف کی حکومت بنی تو میاں صاحب ملک کی ترقی کی بجائے اپنے ذاتی کاروبار کو ترقی دینیمیں ہی مصروف رہے ان خٰیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق ایم پی اے وسیم افضل چن نے گزشتہ روز مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وسیم افضل چن نے کہا کہ میاں صاحب کی بدبختی ہے کہ وہ بھاری مینڈیٹ رکھنے کے باوجود کبھی اپنی مدت پوری نہیں کر پائے جس کی وجہ صرف یہی ہے کہ وہ جن کی بیساکھی استعمال کر کے اقتدار میں آتے ہیں انہیں سے الجھاؤ پیدا کر لیتے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما وسیم افضل چن نے کہا کہ آصف زرادری نے اپنے دور حکومت مکمل کیا جو پاکستان کی تاریخ میں ایک مثال ہے انہوں نے کہا کہ میاں بردران نے حکومت میں آنے کے بعد ملکی ترقی کی بجائے اپنے ذاتی کاروبار کو ترقی دینے میں دلچسپی رکھی انہوں نے کہا کہ پانامہ کی شکل میں میاں صاحب کے میگا سکینڈلز سامنے آ چکے ہیں جس کے بعد ان کی سیاست کو سورج غروب ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 120کا الیکشن میں پیپلز پارٹی عوام کو سرپرائز دے گی آئندہ حکومت پیپلز پارٹی بنائے گی ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں