42

سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی

منڈی بہاؤالدین ( ایم بی ڈین نیوز )ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین حافظ شوکت علی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مفادات کے تحفظ میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جا ئے گی۔ کسی کو ان کی جائیدادوں پر قبضے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے اجلاس میں سائلین کی شکایات کی سماعت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر نبٹایا جا رہا ہے۔ اوور سیز کمیٹی اس حوالے سے ایک مؤثر فورم ثابت ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف بیرون ملک مقیم ہم وطنوں کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ پاکستان میں ان کے مفادات کا تحفظ ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔اس فورم کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام محکمے جانفشانی سے کام کریں۔ کمیٹی کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عاطف علی وڑائچ نے اٹلی کی 5 ،انگلینڈ اور سعودی عرب کی3، 3، جرمنی ، امریکہ اور فرانس کی 2،2،جبکہ یونان، ساؤتھ افریقہ، سویڈن، سپین اور متحدہ عرب امارات کی ایک،ایک درخواست کارروائی کیلئے پیش کی جس پر ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں