31

معمولی بارش اور ہوا چلتے ہی گیپکو ملک وال نے بجلی بند کر دی ، کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے شہری پریشان

ملک وال(نامہ نگار) گزشتہ روز ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ہی شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم گیپکو اربن ملک وال نے شہر کی بجلی فنی خرابی کے بہانے بند کر دی جو تین گھنٹے سے زائد بند رہی یاد رہے کہ جب بھی بارش ہو اور تھوڑی سے ہوا چلے تو سٹی فیڈر کا لائن سپرنٹنڈنٹ شہر کی بجلی بند کروا دیتا ہے جب رابطہ کیا جاتا ہے تو بتایا جاتا ہے کہ فنی خرابی ہے اور فالٹ تلاش کیا جا رہا ہے اسی آڑ میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے اسی بہانے سے گیپکو انتظامیہ اپنے لائن لاسز پورے کرتی ہے ۔ شہری و سماجی حلقوں نے چیف ایگزیکٹو گیپکو اور وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک وال میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کی جائے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں