29

برما میں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم پرمسلمہ امہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،جہاد سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب بن رہی ہے

پھالیہ(بیوروچیف)برما میں ہونے والے مسلمانوں پر مظالم پرمسلمہ امہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ،جہاد سے دوری مسلمانوں کے زوال کا سبب بن رہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈویژنل ناظم خاکسار تحریک گجرانوالہ منصور احمد خاکی نے کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں حکومت کرنے والا مسلمان آج قرآن اور جہاد سے دوری کی وجہ سے ذلیل و خوار ہورہا ہے،یہود ہنود پوری دلجمعی کے ساتھ مسلم امہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں اور ہمارے مسلم حکمران دنیاوی مفادات کی خاطر سب کچھ جانتے ہوئے بھی ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں آج برما میں ہونے والے معصوم بچوں مظالم اور خواتین کی عصمت دری کے واقعات سے بھی مسلم حکمرانوں کے ضمیر نہیں جاگ رہے جو کہ نفاق کاباعث بن رہے ہیں، برمی مسلمانوں پر مظالم پر جو آواز ترکی کے صدر طیب اردگان نے بلند کی ہے وہ قابل ستائش ہے ہم ایٹمی قوت ہوتے ہوئے بھی اپنے مسلمان بھائیوں کیلئے کچھ بھی کرنے سے بے بس ہیں حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی پرہمیں خود کھڑا ہوکر ایک فورس تیار کرنے پڑے گی جو کسی بھی مسلمان پر مظالم کے خلاف برسرپیکار ہوگی۔دیگر مقررین میں عبدالرحمان رانجھا، مرزا قیصر فاروق،شکیل ہاشمی، عمر ایوب بٹ وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں