96

محکمہ ہائی وے اور انہار کے افسران پر مشتمل سروے ٹیم نے دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کیلئے دامن خضر پارک کے قریب جگہ کا معائنہ کیا

محکمہ ہائی وے اور انہار کے افسران پر مشتمل سروے ٹیم نے دریائے جہلم پر ٹریفک پل کی تعمیر کیلئے دامن خضر پارک کے قریب جگہ کا معائنہ کیا دریائے جہلم پر پل ملک وال میونسپل کمیٹی کی حدود میں بنے گا ، سروے ٹیم کے سربراہ کی میڈیا سے گفتگو ۔
ملک وال(نامہ نگار) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ناصر اقبال بوسال کی ہدایت پر ہائی وے اور محکمہ انہار کے افسران پر مشتمل سروے ٹیم نے دریائے جہلم پر پل کی تعمیر کیلئے جگہ کا معائنہ کیا سروے ٹیم نے دامن خضر پارک کے قریب دریائے جہلم کا معائنہ کیا سروے ٹیم میں محکمہ ہائی وے کے ایس ای عثمان میر، ایکسین سید عمران علی زیدی ایس ڈی او خالد چٹھہ اور محکمہ انہار کے افسران شامل تھے اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل ملک وال کے صدر و کونسلر راؤ محمد طارق ، کونسلر مدثر بٹ ، سابق ناظم راجہ خرم حیات اور محمدنواز گوندل بھی موجود تھے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سروے کے سربراہ عثمان میر نے کہا کہ پل ملک وال میونسپل کمیٹی کی حدود میں ہی بنے گا چک نظام کے مقام پر پل کا منصوبہ نہیں ہے انہوں نے بتایا کہ سائٹ انویسٹیگیشن کے بعد جلد ہی پل کی تعمیر کیلئے ٹھیکہ دیدیا جائے گا جس کے بعد امید ہے کہ دسمبر 2017تک پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔ اس موقع پر ن لیگ کے رہنما راؤ محمد طارق نے کہا کہ حلقہ این اے 109کے قائد ناصر اقبال بوسال عوام کے کئی دہائی پرانے مطالبہ کی تکمیل کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ دریائے جہلم پر پل کی تعمیر محض سیاسی نعرہ نہیں بلکہ یہ منصوبہ اگلے سال تک حقیقت کا روپ دھار لے گا انہوں نے کہا کہ چک نظام چونکہ ضلع سرگودھا کا علاقہ ہے اس لئے ہمارے ایم این اے کو وہاں فنڈز لگانے میں مشکلات کا سامنا تھا اس لئے پل ملک وال کی حدود میں بنایا جائے گا جس کا حتمی فیصلہ ہو چکا ہے ۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں