64

ہیلاں آر کیو لنک پر ڈاکو راج، دن دیہاڑے ڈکیتی کی دو وارداتیں،ڈاکوؤں کی ڈکیتی کت ساتھ ساتھ فائرنگ ایک شخص زخمی،متعدد کو لوٹ لیا

ماڈل تھانہ پھالیہ کے علاقہ ہیلاں آر کیو لنک پر ڈاکو راج، دن دیہاڑے ڈکیتی کی دو وارداتیں،ڈاکوؤں کی ڈکیتی کت ساتھ ساتھ فائرنگ ایک شخص زخمی،متعدد کو لوٹ لیا،علاقہ میں خوف وہراس
منڈی بہاؤالدین/پھالیہ(بیوروچیف) ماڈل تھانہ پھالیہ کے علاقہ ہیلاں آر کیو لنک پر ڈاکو راج، دن دیہاڑے ڈکیتی کی دو وارداتیں،ڈاکوؤں کی ڈکیتی کت ساتھ ساتھ فائرنگ ایک شخص زخمی،متعدد کو لوٹ لیا،علاقہ میں خوف وہراس، تفصیلات کے مطابق تھانہ پھالیہ کے علاقہ ہیلاں میں آر کیو لنک کینال میں ڈاکو راج قائم، 3ڈاکو ؤں نے ڈاکو ناکہ کے دوران متعدد افراد کو لوٹ لیا خوف و ہراس پھیلانے کیلئے دائرنگ کرتے رہے دن دیہاڑے ایک ہی جگہ پر اپنی کارروائیوں سرکاری اہلکار بیلدار حافظ شبیر سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا، دوسرے واقعہ میں ڈاکوؤں نے فہیم جمشید کو اس کے کیری ڈبہ کو روکنے کیلئے فائرنگ کی اور روک کر اسے اور کیری ڈبہ میں سوار مسافروں کو ان کی نقدی سے محروم کردیافائرنگ کی وجہ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا اور ایک واقعہ میں رکشہ پر سوار خاتون سے زیورات ، نقدی اور موبائلز جیسک نہر پل کے قریب تھانہ علاقہ سولائن سے چھین لیے اسی دوران موٹر سائیکل سوار علاقہ مکین کی مزاحمت پر شدید فائرنگ کاتبادلہ 13 اگست کی شام 6 بجے کے بعدہوا اور اس سے قبل اسی روڈ پر ایک بزرگ موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا گیا ، جبکہ اس واقعہ سے 2 روز قبل جیسک کے رہائشی ایک نوجوان کا ناک زخمی کرکے 30 ہزار روپے نقدی چھین لی گئی۔ جیسک سے پھالیہ جاتے ہوئے نہر پل کے قریب ہونے والے کئی دنوں سے مسلسل مذکورہ وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے اہلیان علاقہ شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہیں لیکن پولیس غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے جس عوامی حلقوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ، ڈی پی او عمر سلامت ، آر پی او گوجرانوالہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے متاثرین اور اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈکیت گینگ کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں