329

نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی،منڈی بہاﺅالدین پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی

منڈی بہاﺅالدین سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بھی بلاول بھٹو کو خیر آباد کہہ کر کپتان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا ۔
تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اور مستقبل قریب میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے اہم رہنما ﺅں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔خیال رہے دو روز قبل سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے بھی عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا ۔یاد رہے نذر محمد گوندل کے بھائی اور سابق چیئرمین ”ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن “(ای او بی آئی) ظفر گوندل کو نیب نے ای او بی آئی کرپشن کیس کے مرکزی ملزم کے طور پر گرفتار کیا تھا ، ظفر گوندل پر 20ارب کی کرپشن کا الزام تھا جس کے بعد انہوں نے لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کر لی تھی ۔ ان پر کم قیمت والی زمین زائد قیمتوں میں خریدنے کا الزام تھا جس میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں اور کرپشن کا انکشاف ہوا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

نذر محمد گوندل نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی،منڈی بہاﺅالدین پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرا دی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں