374

ملک وال دریائے جہلم پر پل کی تعمیر موجودہ حکومت کے دور میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچے گی،ضلعی وائس چیئرمین نجم الحسن شاہ

ملک وال(نامہ نگار)دریائے جہلم پر پل کی تعمیر موجودہ حکومت کے دور میں ہی پایہ تکمیل تک پہنچے گی۔ پل کی تعمیر کے فنڈز 1 ارب 67 کروڑ موجودہ بجٹ میں رکھ دئیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی وائس چیئرمین نجم الحسن شاہ نے میونسپل کمیٹی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اگلا الیکشن بھی مسلم لیگ ن ہی جیتے گی نجم الحسن شاہ نے اس موقع پر شہریوں کی طرف سے سوئی گیس کے کم پر یشر کی شکائت پر محکمہ سوئی گیس کے افسران کو ہدائت جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر یوں کو گیس پریشر فل فراہم کرنے کے لئے 6 انچ کی نئی پائپ لائن ڈالی جائے اور اس مسلہ کو فوری حل کیا جائے نجم الحسن شاہ نے شہریوں کی طرف سے کی گئی مختلف شکایات سنی اور انکے حل کے لئے متعلقہ محکموں کو ہدایات بھی جاری کیں ۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی قدیر الحسن شاہ،چیئرمین یوسی واڑہ عالم شاہ چوہدری اختر گوندل ،سابق سٹی ناظم راجہ خرم حیات ،ایس ایچ او ظفراقبال خان ،رائو محمد طارق،مدثرا قبال بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں